مسجد حرام میں خود کار چیکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ مکہ ۔ 20 مئی (اے پی پی) مسجد حرام کی تکنیکی توسیعی کمیٹی نے صحن مطاف میں زائرین کا رش کنٹرول کرنے کے لیے اسمارٹ چیک پوسٹوںخود کار چیکنگ سسٹم کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں مسجد حرام کے صحن میں نمونے کے طور پر اسمارٹ چیک پوسٹ کے قیام کا افتتاح کر دیا …
مسجد حرام میں خود کار چیکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
مسجد حرام میں خود کار چیکنگ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
مکہ ۔ 20 مئی (اے پی پی) مسجد حرام کی تکنیکی توسیعی کمیٹی نے صحن مطاف میں زائرین کا رش کنٹرول کرنے کے لیے اسمارٹ چیک پوسٹوںخود کار چیکنگ سسٹم کے قیام کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس ضمن میں مسجد حرام کے صحن میں نمونے کے طور پر اسمارٹ چیک پوسٹ کے قیام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق توسیع حرم کی تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل وفا نے بتایا کہ بیت اللہ کے طواف کے دوران اور مسجد حرام میں نمازیوں کے رَش کے اوقات میں ھجوم کو قابو کرنے کے لیے اسمارٹ چیک پوسٹوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔









