نئی دہلی۔24مارچ (اے پی پی):بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے مقامی رہنما نے اپنی بیوی اور تین بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی شدید زخمی اور تینوں بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی اخبار انقلاب کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گائوں سانگا ٹھیڈا میں پیش آیا جہاں بی جے پی کے ضلع یووا مورچہ …
ریاست اتر پردیش ،بی جے پی رہنما نے اپنےتین بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، بیوی شدید زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔24مارچ (اے پی پی):بھارتی ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے مقامی رہنما نے اپنی بیوی اور تین بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی شدید زخمی اور تینوں بچوں کی موت واقع ہو گئی۔
بھارتی اخبار انقلاب کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گائوں سانگا ٹھیڈا میں پیش آیا جہاں بی جے پی کے ضلع یووا مورچہ کے سابق نائب صدر اور حال میں ضلع ایگزیکٹو کے رکن یوگیش روہلا نے اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے اپنی 40 سالہ اہلیہ نیہا، 11 سالہ بیٹی شردھا ، 6 سالہ بیٹے دیوانش اور 5 سالہ بیٹے شیوانش پر فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ کے نتیجہ میں اس کی بیٹی شردھا کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر یوگیش روہلا کے دونوں زخمی بیٹوں اور بیوی کو علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران شیوانش اور دیوانش دم توڑ گئےجبکہ ان کی ماں نیہا کو ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے یوگیش روہلا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سہارنپور کے مطابق پولیس کو وقوعہ کی اطلاع فون پر دی گئی اور بتایا گیا کہ ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا۔








