صنعا۔24مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 552 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 513 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،35 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 4 دیسی ساختہ ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا۔ …
سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہفتے میں مزید 552 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں

مزید خبریں
صنعا۔24مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 552 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 513 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،35 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 4 دیسی ساختہ ڈیوائسز کو ناکارہ بنایا۔ 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 85 ہزار501 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔مسام پراجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانا ہے تاکہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
یہ پراجیکٹ مقامی انجینیرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔ مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔








