ریاض۔26مارچ (اے پی پی):شہزادہ محمد بن سلمان پراجیکٹ برائے تاریخی مساجد کے تحت مسجد العودہ کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد العودہ الدرعیہ کمشنری میں واقع علاقے کی قدیم ترین مسجد ہے جس کی تعمیر نجدی طرز پر ہوئی ہے۔مسجد العودہ میں مٹی اور گارے کا استعمال ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خطے کی آب وہوا اور موسم کے لحاظ سے نمازیوں کے …
شہزادہ محمد بن سلمان پراجیکٹ برائے تاریخی مساجد کے تحت مسجد العودہ کی مرمت کا کام جاری

مزید خبریں
ریاض۔26مارچ (اے پی پی):شہزادہ محمد بن سلمان پراجیکٹ برائے تاریخی مساجد کے تحت مسجد العودہ کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد العودہ الدرعیہ کمشنری میں واقع علاقے کی قدیم ترین مسجد ہے جس کی تعمیر نجدی طرز پر ہوئی ہے۔مسجد العودہ میں مٹی اور گارے کا استعمال ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ خطے کی آب وہوا اور موسم کے لحاظ سے نمازیوں کے لیے آرام دہ ہے۔
مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد مسجد کے رقبے میں 794 مربع میٹر کا اضافہ ہوگا اور 992 نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔مسجد العودہ کی مرمت کا کام شہزادہ محمد بن سلمان پراجیکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں 30 تاریخی مساجد کی مرمت کا کام ہوگا۔








