فرانس یوکرین کو مزید 2 بلین یورو کی اضافی فوجی امدادفراہم کرے گا

146

پیرس۔27مارچ (اے پی پی):فرانس یوکرین کو تقریباً 2 بلین یورو کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز پیرس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ میں آج یوکرین کو 2 بلین یورو کی اضافی فوجی مدد کا اعلان کر سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینک شکن میزائل، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، بکتر بند گاڑیاں اور ڈرونز یوکرین کو فراہم کئے جانے والے نئے فوجی سازوسامان کا حصہ ہیں۔

مزید میراج لڑاکا طیارے بھی فراہم کئے جائیں گے۔ دونوں رہنما جمعرات کو تقریباً 30 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سےقبل بات کر رہے تھے جس کا مقصد یوکرین کے لئے امداد کو تقویت دینا تھا، جس میں محدود جنگ بندی اور مستقبل میں روس کو حملوں سے روکنے کے لئے یورپی کردار پر بات چیت کی گئی ۔