ٹوکیو ۔ 5 جون (اے پی پی) ایشیاءکی بیشتر سٹاکس مارکیٹ میں پیر کومندی چھائی رہی ،ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز ایکس جاپان معمولی گراوٹ کا شکار رہا،جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.03 ڈاﺅن کے ساتھ20,170.41 کی بلند سطح پر بند ہوا،چینی شیئرز 0.5 فیصد،آسڑیلین شیئرز 0.8 فیصد اور ہانگ کانگ کے شیئرز ڈاﺅن رہے،سیﺅل کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار نمایاں کمی یا بیشی نہ دکھا …
ایشیاءکی بیشتر سٹاکس مارکیٹ میں مندی ، سونا اور ڈالر مہنگا

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 5 جون (اے پی پی) ایشیاءکی بیشتر سٹاکس مارکیٹ میں پیر کومندی چھائی رہی ،ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز ایکس جاپان معمولی گراوٹ کا شکار رہا،جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.03 ڈاﺅن کے ساتھ20,170.41 کی بلند سطح پر بند ہوا،چینی شیئرز 0.5 فیصد،آسڑیلین شیئرز 0.8 فیصد اور ہانگ کانگ کے شیئرز ڈاﺅن رہے،سیﺅل کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار نمایاں کمی یا بیشی نہ دکھا سکا۔پیر کو سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے بھاﺅ چھے ہفتوں کی بلند سطح 1,279.90ڈالر فی اونس رہے۔ایشائی فوریکس میں امریکی ڈالر کو استحکام رہا،ڈالر کی شرح تبادلہ 110.58ین جبکہ یورو 1.1271ڈالر اور پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 1.2864 ڈالر رہی۔








