راولپنڈی۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ پی ایس ایل اور اس کے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
پاکستان میں کرکٹ ایک متحد قوت ہے اور پورے کھیل کے لیے اردو میں کمنٹری پیش کر کے ہم پی ایس ایل کے جوش اور توانائی کو ملک کے کونے کونے میں شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اردو کمنٹری فیڈ کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے ُپرجوش ہیں۔
یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پی ایس ایل کا جوش و خروش وسیع تر سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یہ قدم ان لاکھوں کرکٹ شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو طویل عرصے سے اس اضافے کا انتظار کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن (کل) بروز جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے
راولپنڈی۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ پی ایس ایل اور اس کے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ پاکستان میں کرکٹ ایک متحد قوت ہے اور پورے کھیل کے لیے اردو میں کمنٹری …
مزید خبریں
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی سے آغاز، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
شاہی ضیافت میں عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کی مکہ آمد
راولپنڈی۔10اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار شائقین پورے ٹورنامنٹ میں مکمل میچ کی اردو کمنٹری سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ یہ پی ایس ایل اور اس کے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔
پاکستان میں کرکٹ ایک متحد قوت ہے اور پورے کھیل کے لیے اردو میں کمنٹری پیش کر کے ہم پی ایس ایل کے جوش اور توانائی کو ملک کے کونے کونے میں شائقین کے دلوں کے قریب لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اردو کمنٹری فیڈ کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے ُپرجوش ہیں۔
یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ پی ایس ایل کا جوش و خروش وسیع تر سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں شائقین اردو میں براہ راست نشریات دیکھ سکیں گے جس سے وہ پاکستان کی قومی زبان میں لیگ میچوں کے ایکشن اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یہ قدم ان لاکھوں کرکٹ شائقین کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو طویل عرصے سے اس اضافے کا انتظار کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن (کل) بروز جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
مزید خبریں
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی سے آغاز، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
شاہی ضیافت میں عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کی مکہ آمد
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
کولمبیا میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 132 ہوگئیں
اقوام متحدہ کا بچوں کو آن لائن معلوماتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں تعلیم، صحت، دفاع، تجارت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہیں، سردار ایاز صادق
جنوبی لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت کے لیے تیار ہیں، برطانیہ