اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاﺅآنگ یانگ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کوخیر سگالی کیلئے ملاقات کی ، وزیر خزانہ نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران ا یشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان …
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاﺅآنگ یانگ کی وزیر خزانہ اسحق ڈار ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاﺅآنگ یانگ نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کوخیر سگالی کیلئے ملاقات کی ، وزیر خزانہ نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران ا یشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے جو قابل تعریف ہے ،امید ہے کہ مستقبل میں سرمایہ کاری میںمذید اضافہ ہو گا،وزیرخزانہ نے انہیں پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان شراکت داری میں مکمل تعاون کا یقین دلایا،انہوں نے ا یشیائی ترقیاتی بینک کی جولائی 2017میں اسلام آباد میں پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹرنے رواں سال مئی میں ا یشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی شرکت کیلے وزیر خزانہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ملاقات کے دوران وزارت خزانہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔








