سیمنٹ کی قومی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 51.35 فیصد اضافہ

134

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):سیمنٹ کی قومی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 51.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 5.6 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ فروری2024 میں برآمدات کا حجم 3.7 ارب روپے رہا تھا ۔اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 1.9 ارب روپے یعنی 51 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔