رفحان میز پراڈکٹس کے منافع میں گزشتہ سہ ماہی کے دوران 7.71 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):رفحان میز پراڈکٹس کے منافع میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 7.71 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس دوران رفحان میز پراڈکٹس کامنافع 1.95 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 1.81 ارب روپے حاصل ہوگا۔ اس طرح سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کےمقابلہ میں …

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):رفحان میز پراڈکٹس کے منافع میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 7.71 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اس دوران رفحان میز پراڈکٹس کامنافع 1.95 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 1.81 ارب روپے حاصل ہوگا۔ اس طرح سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کےمقابلہ میں سال رواں کے اسی عرصہ میں رفحان میز پراڈکٹس کے منافع میں 0.14 ارب روپے یعنی 7.71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔