33.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںآئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی...

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،ایگزیکٹو بورڈ نے ثابت کیا کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری نئی دہلی کی خواہشات پر نہیں دیتا،پاکستان نے رواں مالی سال قرض پروگرام کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے اہداف کا حصول بڑی کامیابیاں ہیں ،ملکی معیشت کی بہتری اور اقتصادی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی کوششیں اطمینان بخش ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595056

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں