امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات

ریاض۔14مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات کی جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 سال بعد کسی شامی رہنما سے ملاقات کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ ملاقات شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد ہوئی۔ امریکی صدر اور شام کے عبوری صدر کی ملاقات سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیجی …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

ریاض۔14مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات کی جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 سال بعد کسی شامی رہنما سے ملاقات کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ ملاقات شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد ہوئی۔ امریکی صدر اور شام کے عبوری صدر کی ملاقات سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیجی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خلیجی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل مختصر ملاقات کی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ شام پر عائد پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام نے احمد الشرع کی حمایت کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔