مریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی مضبوط اقتصادی شراکت داری کوظاہر کرتا ہے ، سعودی عرب

ریاض ۔15مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کا عکاسی کرتا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ امریکہ اور مملکت کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

ریاض ۔15مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کا عکاسی کرتا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ امریکہ اور مملکت کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ دہائیوں پر محیط دفاعی اور سکیورٹی شراکت داری کا رشتہ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں سعودی سرمایہ کاری مملکت کے قومی مفادات کو ترجیح دینے کے اصول کے تحت کی جاتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کرنے کا ہدف ہے۔

فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت اور امریکہ غزہ میں جنگ کو روکنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ولی عہد، ٹرمپ، احمد الشرع اور طیب اردگان کے درمیان ملاقات نے شام کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب معیشت کی حمایت میں پیش پیش ہو گی۔