ایران کے مسئلے پر قطر نے بہت زیادہ مدد کی ، امریکا

دوحہ ۔15مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے مسئلے پر قطر نے امریکا کی بہت زیادہ مدد کی ہے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے اعلان کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ قطر کی سفارتی کوششیں اس حوالے سے کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا اور قطر کے …

مزید خبریں

پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

نائب وزیراعظم

دوحہ ۔15مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے مسئلے پر قطر نے امریکا کی بہت زیادہ مدد کی ہے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے اعلان کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ قطر کی سفارتی کوششیں اس حوالے سے کامیاب ہوں گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا اور قطر کے درمیان تجارتی اور دفاعی معاہدے طے پا گئے ہیں۔امیر قطر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا کے ساتھ قطر کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور یہ تاریخی دورہ ان تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔