پورٹ آف سپین ۔ 21 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران بھارتی ٹیم پر دباﺅ ہو گا جس کی وجہ سے کالی آندھی کے پاس اس کے …
ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
پورٹ آف سپین ۔ 21 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (کل) جمعہ سے ہو گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران بھارتی ٹیم پر دباﺅ ہو گا جس کی وجہ سے کالی آندھی کے پاس اس کے خلاف سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ کالی آندھی کیلئے 2019ءورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کے سلسلے میں بھارت کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، کالی آندھی بھارتی سورماﺅں کو سیریز میں وائٹ واش کر کے ریٹنگ پوائنٹس میں اضافہ کر سکتی ہے، اس وقت کالی آندھی عالمی رینکنگ میں نویں اور بھارتی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 25 جون، تیسرا میچ 30 جون، چوتھا میچ 2 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 6 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 9 جولائی کو کھیلا جائے گا۔








