ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت اس کھیل پر توجہ دے، اظہر شاہ

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت اس کھیل پر توجہ دے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث کئی ایونٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی جاتی ہے، حکومت کو …

اسلام آباد ۔ 22 جون(اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، حکومت اس کھیل پر توجہ دے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث کئی ایونٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی جاتی ہے، حکومت کو کرکٹ اور ہاکی کی طرح اس کھیل پر بھی توجہ دینی چاہئے، اگر حکومت مدد کرے تو ہمارے کھلاڑی بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ستمبر میں ناروے میں کھیلی جانے والی عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جس کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلہ میں متعلقہ یونٹس کو ہدایت کر دی گئی ہیں کہ وہ جشن آزادی کے سلسلہ میں اپنے، اپنے علاقوں میں سائیکلنگ ریس کا انعقاد کروائے۔

Leave a Reply