انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اور آئرلینڈ مستقل رکنیت دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اور آئرلینڈ مستقل رکنیت دے دی افغانستان اور آئرلینڈ ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے والے بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں ملک بن گئے لندن ۔ 22 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) افغانستان اور آئرلینڈ کو مستقل رکنیت دے دی، اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ بھی مل گیا، افغانستان اور آئرلینڈ ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے …

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان اور آئرلینڈ مستقل رکنیت دے دی
افغانستان اور آئرلینڈ ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے والے بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں ملک بن گئے

لندن ۔ 22 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) افغانستان اور آئرلینڈ کو مستقل رکنیت دے دی، اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ بھی مل گیا، افغانستان اور آئرلینڈ ٹیسٹ درجہ حاصل کرنے والے بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں ملک بن گئے ہیں۔ جمعرات کو آئی سی سی بورڈ نے لندن میں سالانہ جنرل اجلاس میں افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ ممبر شپ دینے پر دستخط کئے جس کے ساتھ ہی اب ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، یہ 17 برس بعد پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کو ٹیسٹ درجہ دیا گیا ہو، آئی سی سی نے 2000ءمیں بنگلہ دیش کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا۔ افغانستان اور آئرلینڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ ان کے اسٹیٹس کو ایسوسی ایٹ سے ترقی دی جائے جس کی سالانہ اجلاس میں تمام اراکین نے منظوری دے دی۔ ان دونوں ملکوں کے پاس پہلے سے ہی ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اسٹیٹس موجود تھا۔ افغانستان میں کرکٹ کی تاریخ بہت پرانی ہے اور فٹ بال کے ساتھ ساتھ اس کھیل میں بھی افغان نوجوان انتہائی دلچسپی لیتے ہیں لیکن افغانستان کو اصل کامیابی اس وقت ملی جب 2011 میں انہیں ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کا درجہ ملا۔

Leave a Reply