سانحہ خضدار دہشتگردی اور سفاکی کی انتہا ہے،معصوم بچوں کے خون کا حساب لیا جائے گا،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سانحہ خضدارمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے بھارت نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے، دشمن کی جانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا سفاکانہ اور قبیح فعل ہے۔ سانحہ خضدار پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر عبدالعلیم …

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سانحہ خضدارمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے بھارت نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے، دشمن کی جانب سے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا سفاکانہ اور قبیح فعل ہے۔

سانحہ خضدار پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ معصوم بچوں کے خون کا حساب لیا جائے گا اور ہر دہشتگرد کو چن چن کر جہنم واصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری قوم متحد ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اگردوبارہ وقت آیا تو اسے اس سے زیادہ بڑا سبق سکھایا جائے گا۔

انہوں نےسانحہ خضدار میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نونہالان وطن کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے پر پوری قوم سوگوار ہے،دہشتگردوں کی جانب سے معصوم بچوں کی سکول بس پر حملہ دہشتگردی اور سفاکی کی انتہا ہے جس کا انہیں ضرور جواب دیا جائے گا۔