متحدہ عرب امارات میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 13 جون تک طلب

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں27 اکتوبر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بیوٹی ورلڈ ، مڈل ایسٹ ‘‘ میں شرکت کے لئے13 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش دبئی میں27 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں سکن کئیر ، ہئیر ، …

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں27 اکتوبر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بیوٹی ورلڈ ، مڈل ایسٹ ‘‘ میں شرکت کے لئے13 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش دبئی میں27 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں سکن کئیر ، ہئیر ، کاسمیٹکس ، پر فیوم ، مساج اور تھراپی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

مزید خبریں