قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی پی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

118
Omar Ayub Khan
Omar Ayub Khan

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نےپی ایس ایل فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ پیر کو اپنےایک تہنیتی پیغام میں انہوں نےکہا کہ ٹیم کی فتح ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے۔

تمام ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لاہور قلندرز نے زبردست مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ پی ایس ایل 10 میں شامل تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی کامیابی اور کھیل کے فروغ کے لیے دعا گو ہوں۔