وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا احمد پور شرقیہ سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔ اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ علاوہ …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔ اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو المناک سانحہ کے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کیلئے وسائل فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

Leave a Reply