26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز (بدھ)سے شروع ہوگی

- Advertisement -

لاہور۔27مئی (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز کل بدھ کی شب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ سیریز کے باقی دونوں میچز بھی اسی میدان میں 30 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم کی قیادت آل راونڈر سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے 2020 میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں کھیلے گئے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے تین پاکستان نے جیتے تھے، جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم نے ایک شاندار پریکٹس سیشن کیا ہے اور کھلاڑی ایک یونٹ کے طور پر زبردست کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

ہمارے کئی کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ مسابقتی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔ ہم اس فارم اور مومینٹم کو اس سیریز میں لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ایک باصلاحیت ٹیم ہے اور ان کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ شائقین سے گزارش ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سٹیڈیم آئیں اور نہ صرف پاکستان ٹیم بلکہ کھیل کے جذبے کی بھی حمایت کریں۔بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے کے بعد ٹیم کا ٹریننگ سیشن بہت عمدہ رہا ہے۔ ہمارے لڑکے تیز اور فوکسڈ نظر آرہے ہیں اور پاکستان کے چیلنج کو سمجھتے ہیں۔ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین موقع ہے۔ ہم آئندہ سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی تیاری کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے، جس میں سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ، ٹیسٹ کرکٹر بازید خان، بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اطہر علی خان اور مائیک ہیز مین شامل ہیں۔ زینب عباس سیریز کی پریزینٹر ہوں گی۔سیریز کے میچز پاکستان میں اے سپورٹس اور ٹین سپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، جب کہ تماشا اور ٹیپمیڈ ایپس پر بھی میچز براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔ پی سی بی کے براڈکاسٹ پارٹنرز کے ذریعے 24 مکمل ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے دنیا بھر میں براہ راست کوریج دی جائے گی۔بین الاقوامی سطح پر میچز کرک بز (مشرق وسطی اور شمالی افریقہ)، ٹی سپورٹس (بنگلہ دیش)، ٹیپمیڈ (بنگلہ دیش)، اے آر وائی (برطانیہ)، ڈائیلاگ (سری لنکا)، سپر اسپورٹس (افریقہ) اور ولو ٹی وی (شمالی امریکا) پر نشر ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602129

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں