28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، عظمی بخاری

لاہور۔28مئی (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، جب محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قوم کے لئے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے …

لاہور۔28مئی (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے، جب محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قوم کے لئے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے امریکی آفر کو دو ٹوک الفاظ میں "ابسلوٹلی ناٹ” کہہ کر ملکی وقار اور خودمختاری کو عالمی دبا اور پابندیوں پر ترجیح دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔عظمی بخاری نے کہا کہ الحمدللہ آج پاکستان کی افواج دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہیں اور بھارت کبھی 28 مئی اور 10 مئی کے دن کو نہیں بھولے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور دوسرے بھائی نے بھارت کو دھول چٹائی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر لیڈر ہیں اور ان کی قیادت نے پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلایا۔