لاہور۔28مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ریسکیو 15 عمارت پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی 16 ویں برسی پر شہداکو خراجِ عقیدت پیش کر تے ہوئے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2009 میں آج ہی …
آئی جی پنجاب کا ریسکیو 15 عمارت پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کو 16 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش

مزید خبریں
لاہور۔28مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ریسکیو 15 عمارت پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی 16 ویں برسی پر شہداکو خراجِ عقیدت پیش کر تے ہوئے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2009 میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 14 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی لاہور ریسکیو 15 عمارت پر خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والوں میں 01 انسپکٹر، 02 اے ایس آئیز، 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 10 کانسٹیبلز شامل تھے۔
انسپکٹر عبدالروف سلطان، اے ایس آئیز محمد نواز، غلام مصطفی، ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس،کانسٹیبلز مبشر ہارون، شکیل احمد، عمیر نذیر، نثار منشا، محمد ندیم،ممتاز حسین، محمد اکرم، امداد علی، محمد طاہراور انتظار حسین بھینے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔








