اسلام آباد کی 500 سے زائد جامعہ مساجد بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 500 سے زائد جامعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، صدر مملکت ممنون حسین نے بھی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ عیدالفطر کی نماز کیلئے اسلام آباد کے تمام سیکٹرز اور دیہی علاقوں کی جامعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں صبح ساڑھے 6 …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 500 سے زائد جامعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، صدر مملکت ممنون حسین نے بھی فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔ عیدالفطر کی نماز کیلئے اسلام آباد کے تمام سیکٹرز اور دیہی علاقوں کی جامعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں صبح ساڑھے 6 بجے سے ساڑھے 7 بجے کے دوران کے مختلف اوقات مقرر کئے گئے تھے۔ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اس مرتبہ کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں تھی۔

Leave a Reply