بیجنگ ۔ 26 جون (اے پی پی) چین میں مسلمانوں نے بیجنگ سمیت چین کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی۔ چینی دارالحکومت بیجنگ کی قدیمی اور سب سے بڑی نیجی مسجد میں 10 ہزار سے زائد مسلمانوں نے نماز عید ادا کی جن میں پاکستان، افغانستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کے تارکین وطن باشندے شامل تھے۔ چین میں پاکستان کے سفیر …
چین میں مسلمانوں نے عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 26 جون (اے پی پی) چین میں مسلمانوں نے بیجنگ سمیت چین کے مختلف علاقوں میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی۔ چینی دارالحکومت بیجنگ کی قدیمی اور سب سے بڑی نیجی مسجد میں 10 ہزار سے زائد مسلمانوں نے نماز عید ادا کی جن میں پاکستان، افغانستان، انڈونیشیا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک کے تارکین وطن باشندے شامل تھے۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سفارتخانہ کے سینئر حکام نے سفارتخانہ کے احاطہ میں موجود مسجد میں نماز عید کا فریضہ ادا کیا۔








