ایڈیلیڈ۔29مئی (اے پی پی):انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر جیمی اوورٹن نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل )کے آئندہ سیزن کے لئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز میں واپسی کی ہے۔31 سالہ جیمی اوورٹن کو آئندہ بیرون ملک ڈرافٹ سے قبل بین الاقوامی پری سائننگ کے طور پر محفوظ کر لیاگیا ہے۔
جیمی اوورٹن نے 2023 میں ابتدائی طور پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لئے ڈرافٹ کئے جانے کے بعد گزشتہ دو سیزن میں 18 میچز کھیلے ہیں ۔بیگ بیش لیگ نے گزشتہ سیزن سے قبل ایک نیا اصول متعارف کرایا تھا جس کے تحت ایک غیر ملکی کھلاڑی کو ڈرافٹ سے قبل دستخط کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ گزشتہ سال جنوری کے آخر میں بی بی ایل کے آخری مراحل میں دیگر لیگوں میں بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کے بڑے پیمانے پر اخراج کو کم کرنے کے لئے وہ کھلاڑی پورے سیزن کے علاوہ لیگ قوانین کے تحت فائنل کے لیے دستیاب ہونا چاہیے تھے۔
جیمی اوورٹن 18 میچوں میں 8.81 کے اکانومی ریٹ سے 27 وکٹیں اور 150.81 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 276 رنز بنا کر ایک بہترین فنشر رہے، جس میں سڈنی سکسرز کے خلاف اپنے آخری میچ میں 14 رنز کے ناٹ آؤٹ 32 رنز بھی شامل تھے ۔ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین ڈرافٹ سے پہلے جیمی اوورٹن کی ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ٹم پین نے مزید کہا کہ جیمی اووٹن کو بطور پری ڈرافٹ دستخط کرنا ہمارے لیے اولین ترجیح تھی۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ساتھ آخری دو سیزن شاندار رہے ہیں،وہ ایک اچھے آل رائونڈر ثابت ہوئے۔جیمی اوورٹن نے کہا کہ میں ایک اور سیزن کے لئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز میں واپس آنے پر بالکل پرجوش ہوں۔مجھے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ساتھ اپنا وقت گزارنا بہت اچھا لگا ہے۔واضح رہے کہ بی بی ایل 2025-26 سیزن کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ19 جون 2025 کو ہوگی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602660