وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے سردار اعظم خان کی ملاقات

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار اعظم خان نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ سردار اعظم خان نے یومِ تکبیر اور معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خیبر پختونخوا بھر میں کامیاب تقریبات اور ریلیوں کے انعقاد پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام …

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار اعظم خان نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

سردار اعظم خان نے یومِ تکبیر اور معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر خیبر پختونخوا بھر میں کامیاب تقریبات اور ریلیوں کے انعقاد پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی صوبیہ خان، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا حیدر شاہ باچا اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

مزید خبریں