ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیرآباد ڈاکٹر ایاز احمد جمالی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی اور سینئر ڈرگ انسپکٹر نصیرآباد ڈاکٹر اعجاز علی نے ڈی ایس وی ثناء اللہ خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کولڈ روم کا دورہ کیا اس موقع پر کولڈ روم کے انچارج دودا خان بھی موجود تھے
ڈیرہ مراد جمالی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد کا ویکسین کولڈ روم کا اچانک دورہ ،تمام ریکارڈ اور ویکسین چیک کیں

مزید خبریں
ڈیرہ مراد جمالی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نصیرآباد ڈاکٹر ایاز احمد جمالی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی اور سینئر ڈرگ انسپکٹر نصیرآباد ڈاکٹر اعجاز علی نے ڈی ایس وی ثناء اللہ خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کولڈ روم کا دورہ کیا اس موقع پر کولڈ روم کے انچارج دودا خان بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران افسران نے کولڈ روم میں ویکسین کی محفوظ اسٹوریج مینجمنٹ سسٹم اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ ویکسین کی مقررہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کے نظام کا معائنہ کرتے ہوئے روم ٹمپریچر بھی چیک کیا ۔
انہوں نے کولڈ روم میں موجود ویکسین کی اسٹوریج کنڈیشن متعلقہ ریکارڈ اور رجسٹرز کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ ویکسین کی حفاظت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر معائنے کے دوران مینجمنٹ سسٹم میں سامنے آنے والی خامیوں اور موجودہ گیپس کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ان کی اصلاح کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ نشاندہی کردہ امور کو بروقت درست کیا جائے ۔تاکہ ویکسین کی محفوظ ذخیرہ اندوزی اور مؤثر انتظامی امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو ا،فسران نے اس بات پر زور دیا کہ ویکسین کو مقررہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہے ۔
کیونکہ درجہ حرارت میں معمولی بے ضابطگی بھی ویکسین کے معیار اور افادیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے ریکارڈ کی باقاعدہ تکمیل اسٹوریج کنڈیشن کی مسلسل نگرانی اور کولڈ روم کے انتظامی نظام کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی توجہ دلائی۔ دورے کا مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین کے معیار کو برقرار رکھنے، کولڈ چین سسٹم کی مؤثر نگرانی اور محکمہ صحت کے انتظامی امور کو بہتر بنانا تھا تاکہ بچوں اور دیگر مستحق افراد کو معیاری ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔








