ڈیرہ مراد جمالی ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کا ڈسٹرکٹ جیل نصیرآباد کا دورہ ،قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات طبی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ڈسٹرکٹ جیل نصیرآباد کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد علی نے ان کا استقبال کیا اور جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، انتظامی امور صحت و صفائی کے انتظامات اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مرد و …

ڈیرہ مراد جمالی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے ڈسٹرکٹ جیل نصیرآباد کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد علی نے ان کا استقبال کیا اور جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، انتظامی امور صحت و صفائی کے انتظامات اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مرد و خواتین قیدیوں کے وارڈز جیل کی ڈسپنسری اور دیگر متعلقہ حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کرکے ان سے دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی شکایات و ضروریات معلوم کیں ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کا بھی معائنہ کیا تاکہ خوراک کے معیار اور انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد علی نے ڈپٹی کمشنر کو جیل میں دستیاب سہولیات انتظامی امور درپیش مشکلات اور ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے جیل کے روزمرہ معمولات اور رہائشی ماحول بھی متاثر ہوتا ہے ان مشکلات پر قابو پانے اور بجلی کی بندش کے دوران ضروری امور کی بلاتعطل انجام دہی کو ممکن بنانے کے لیے جیل میں سولر سسٹم کی تنصیب انتہائی ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے مزید بتایا کہ جیل میں ڈسپنسری موجود ہے تاہم قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے او پی ڈی روم کی تعمیر اور ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے لیبارٹری کا قیام بھی ناگزیر ہے ۔

ان سہولیات کی دستیابی سے قیدیوں کے طبی معائنے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے میں بہتری لائی جا سکے گی، اس کے علاوہ جیل کو درپیش دیگر انتظامی اور بنیادی نوعیت کے مسائل سے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے کہا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صحت و صفائی کے مناسب انتظامات اور جیل کے ماحول کو بہتر بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ قیدی بھی بنیادی انسانی ضروریات اور مناسب طبی سہولیات کے حق دار ہیں۔ اس لیے ان کی مشکلات کا ازالہ اور جیل میں دستیاب سہولیات کو بہتر بنانا ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پیدا ہونے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے مرحلے میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو BSDI کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے کوششیں کی جائیں گی تاکہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے اور جیل کے روزمرہ انتظامی امور کو زیادہ مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ جیل میں طبی سہولیات کی بہتری او پی ڈی روم کی تعمیر لیبارٹری کے قیام اور دیگر ضروریات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ان مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

 

مزید خبریں