آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعلیمی اداروں کو ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی کے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب

86
ISPR

راولپنڈی ۔29مئی (اے پی پی):آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے تعلیمی اداروں کو ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی کے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی ہے۔جمعرات کو آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں ’’ہلال ٹاکس‘‘ کے شرکاء سے بات چیت کی۔ مختلف بین الاقوامی، علاقائی اور قومی مسائل پر انٹرایکٹو سیشنز اور گروپ ڈسکشنز پر محیط، ہلال ٹاکس کا مقصد پاکستان کی اکیڈمک کمیونٹی کے اراکین کے درمیان نقطہ نظر کے اشتراک کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کرنا ہے۔

اختراع، تحقیق اور تاثرات کو متاثر کرنے کے ذریعے قومی ترقی میں اکیڈمیا کے اہم کردار کے اعتراف کے طور پر، فورم میں تعلیمی برادری کے تقریباً 1800 اراکین نے شرکت کی جس میں وائس چانسلرز، شعبہ جات کے سربراہان، سینئر فیکلٹی ممبران، پرنسپلز اور پاکستان بھر کے اداروں کے طلباء شامل تھے۔

جن میں سے اکثریت نے ورچوئل ذرائع سے بات چیت میں حصہ لیا۔فورم میں بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور جی بی کے جنوبی اضلاع سے شرکت پر خصوصی زور دیا گیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے تعلیمی اداروں کو ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی کے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

تنقیدی سوچ اور علم پر مبنی معیشتوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں کو پاکستان کی ترقی کے لیے تنقیدی سوچ، استدلال اور نامیاتی اختراعی حل کے مراکز کے طور پر کام کرنا چاہیے،انہوں نے تحقیق کے میدان سمیت اعلیٰ تعلیم کو درپیش چیلنجوں کو تسلیم کیا اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور جدید تحقیق کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے اقدامات کی حمایت میں فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

سوال و جواب کے سیشن کے بعد، شرکاء نے ‘ہلال ٹاکس’ کی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس طرح کے اقدامات خیالات کے تبادلے کے لیے ماحول کو فروغ دینے، تحقیق اور اختراع کی راہیں کھولنے اور مسلسل بات چیت کے ذریعے آہستہ آہستہ قومی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔فورم زیادہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔