احمد پور شرقیہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن 5گھنٹے میں مکمل کرلیاگیا،وزیراعظم محمد نواز شریف کوبریفنگ

احمد پور شرقیہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن 5گھنٹے میں مکمل کرلیاگیا،امدادی کارروائیوں میں آرمی کے چارہیلی کاپٹرز،ریسکیو1122کی 34اور ایدھی کی 25ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔کمشنر بہاولپور کی سرکٹ ہاﺅس بہاولپور میں وزیراعظم محمد نواز شریف کوبریفنگ بہاولپور۔28 جون (اے پی پی )وزیراعظم محمد نوازشریف سانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءسے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے عید کے روز بہاولپور پہنچے ۔ حادثے کی اطلاع …

احمد پور شرقیہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن 5گھنٹے میں مکمل کرلیاگیا،امدادی کارروائیوں میں آرمی کے چارہیلی کاپٹرز،ریسکیو1122کی 34اور ایدھی کی 25ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔کمشنر بہاولپور کی سرکٹ ہاﺅس بہاولپور میں وزیراعظم محمد نواز شریف کوبریفنگ

بہاولپور۔28 جون (اے پی پی )وزیراعظم محمد نوازشریف سانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءسے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے عید کے روز بہاولپور پہنچے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرنے کے بعد اپنا دورہ مختصر کردیاتھا۔انہوں نے لندن سے ہی وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو بہاولپور پہنچنے اور اس سانحہ کے بعد امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔آئل ٹینکر الٹنے کے باعث اتوار کے روز احمد پورشرقیہ کے قریب آگ لگنے کا المناک واقعہ پیش آیا تھا۔بہاولپور آمد کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف سیدھے سرکٹ ہاﺅس گئے جہاں انہیں اس سانحے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنربہاولپور ثاقب ظفر نے بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو سانحہ احمد پورشرقیہ اور اس کے بعد کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply