اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کویہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون/ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ فریقین نے آئندہ …
پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز، فریقین کا آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کویہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون/ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی۔
بات چیت میں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا اور مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔








