بلوچستان لبریشن آرمی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں اور اسلحہ و گولہ بارود سمیت سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں عید کے موقع پر دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بنا دی راولپنڈی ۔ 28 جون (اے پی پی) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالرسول الیاس استاد/بورجن/باس نے اپنے ساتھیوں اور اسلحہ و گولہ …
بلوچستان لبریشن آرمی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں اور اسلحہ و گولہ بارود سمیت سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیئے

مزید خبریں
بلوچستان لبریشن آرمی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں اور اسلحہ و گولہ بارود سمیت سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیئے
ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں عید کے موقع پر دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بنا دی
راولپنڈی ۔ 28 جون (اے پی پی) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالرسول الیاس استاد/بورجن/باس نے اپنے ساتھیوں اور اسلحہ و گولہ بارود سمیت سیکورٹی فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔ ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں عید کے موقع پر دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بی ایل اے کے دہشت گرد عبدالرسول الیاس نے اپنے ساتھیوں اور ہتھیاروں سمیت خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالہ کر دیا۔ عبدالرسول بلوچستان کے پسنی، کلانچ، دشت اور مند کے علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالرسول نے ریاستی رٹ کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالہ کیا جو موثر خفیہ معلومات اور کامیاب آپریشن سے قائم ہوئی۔ عبدالرسول کے ہتھیار ڈالنے سے پسنی، کلانچ، دشت اور مند میں استحکام اور امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے عید کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے سبزل روڈ کوئٹہ پر نصب بم ناکارہ بنا کر دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈی برآمد کر لی۔








