اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا،ارشد ندیم کی اس …
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا۔
ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ارشد ندیم نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا،ارشد ندیم کی اس شاندار جیت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے،مستقبل میں بھی ارشد ندیم کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔








