اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار 300 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد …
واپڈا کے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار 300 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 91 ہزار کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 91 ہزار کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 900 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1478.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.158 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1162.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.212ملین ایکڑ فٹ۔
چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.50 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.235 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔








