نوازشریف کیخلاف سازش پاکستان کی ترقی کیخلاف ایجنڈے کاحصہ ہے،امیرمقام

پشاور۔28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاخیبرپختونخوامیںگراس روٹ لیول سے مزیدمضبوط ڈھانچہ کھڑاکررہے ہیں،انشاءاللہ 2018کے عوامی جے آئی ٹی میںبھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوںگے،نوازشریف اورملک کی ترقی کیخلاف ہرسازش کوعوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے،نوازشریف کیخلاف سازش پاکستان کی ترقی کیخلاف ایجنڈے کاحصہ ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیںہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پورن ہاﺅس سنگوٹہ میںکھلی کچہری کے دوران آئے …

پشاور۔28 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاخیبرپختونخوامیںگراس روٹ لیول سے مزیدمضبوط ڈھانچہ کھڑاکررہے ہیں،انشاءاللہ 2018کے عوامی جے آئی ٹی میںبھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوںگے،نوازشریف اورملک کی ترقی کیخلاف ہرسازش کوعوامی طاقت سے ناکام بنائیں گے،نوازشریف کیخلاف سازش پاکستان کی ترقی کیخلاف ایجنڈے کاحصہ ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیںہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پورن ہاﺅس سنگوٹہ میںکھلی کچہری کے دوران آئے ہوئے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتمام وفاقی محکموںکے متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے سائلین کے مسائل کوفی الفورحل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر سینکڑوںافرادنے دیگرمختلف سیاسی جماعتوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کااعلان بھی کیااوروزیراعظم محمدنوازشریف اور انجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی کادشمن ہے اورصرف ون پوائنٹ ایجنڈے پرعمل پیراہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں حائل ہوںاورملک میںافراتفری ہو۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کااصل چہرہ عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکاہے کہ وہ تبدیلی نہیںبلکہ اپنے لئے وزارت عظمیٰ کاجنگ لڑرہے ہیں۔

Leave a Reply