اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں اکثرمقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران …
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں اکثرمقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چندمقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، سبی، قلات، کوئٹہ، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔








