پابندیوں سے متعلق امریکی موقف میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں دیکھی، ایران

تہران۔2جون (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ پابندیوں کے بارے میں امریکی موقف میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسے یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا پابندیوں کے بارے میں امریکی موقف میں کوئی تبدیلی آتیہے ۔ انہوں …

تہران۔2جون (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ پابندیوں کے بارے میں امریکی موقف میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسے یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا پابندیوں کے بارے میں امریکی موقف میں کوئی تبدیلی آتیہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ امریکی فریق ابھی تک اس معاملے کو واضح کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر واضح ہونا چاہیے کہ ایرانی عوام کے خلاف جابرانہ پابندیاں کیسے ہٹائی جائیں گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ماضی کے تجربات کو دہرایا نہ جائے۔

مزید خبریں