اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (این آئی پی اے ) پشاور کے افسران اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل 44 رکنی وفد نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، اہم واقعات اور پارلیمانی ارتقاء پر مبنی ایک جامع ڈاکومنٹری دکھائی …
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور کے افسران اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل 44 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (این آئی پی اے ) پشاور کے افسران اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل 44 رکنی وفد نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ، اہم واقعات اور پارلیمانی ارتقاء پر مبنی ایک جامع ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
اس ڈاکومنٹری کے ذریعے وفد کو پارلیمانی روایات، سینیٹ کے کردار اور آئینی اہمیت کے بارے میں بصیرت حاصل ہوئی۔اس موقع پر وفد کو سینیٹ کی "گلی دستور” کا بھی دورہ کرایا گیا جو پاکستان کے آئینی سفر، اہم قومی دستاویزات اور تاریخی لمحات کی تصویری و دستاویزی شکل میں عکاسی کرتی ہے۔ بعد ازاں وفد کو سینیٹ ہال کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں سینیٹ اجلاس کے امور کے حوالے سے تفصیلی اور معلوماتی بریفنگ دی گئی۔
وفد کو قانون سازی کے مراحل، پارلیمانی طریقہ کار اور ایوان بالا کی عملی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفد نے اس دورے کو انتہائی مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔
وفد نے سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے مطالعاتی دورے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی نظام کی بہتر سمجھ حاصل ہو سکے۔








