پاکستان کی ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی، 10گولڈ، 3چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرتے ہوے 10گولڈسمیت کل 14تمغے اپنےنام کر لئے۔ تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 25ممالک نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے 10 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔ پاکستانی دستےمیں کھلاڑیوں کی محدود تعداد کے باوجود پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، …

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں تاریخ سازکامیابی حاصل کرتے ہوے 10گولڈسمیت کل 14تمغے اپنےنام کر لئے۔ تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 25ممالک نے حصہ لیا جس میں پاکستان نے 10 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔

پاکستانی دستےمیں کھلاڑیوں کی محدود تعداد کے باوجود پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ۔ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان روئنگ فیڈریشن اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے قومی ہیروز کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا۔

روئنگ فیڈریشن اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے وفاقی حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ، پنجاب سپورٹس بورڈ سے اپیل کی کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان کےاعزاز میں تقریب منعقد کرنے سمیت نقد انعامات سے نوازے۔ پاکستان روئنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر اور چیئرمین رضوان الحق نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ روئنگ کے کھلاڑی بھی اب عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے۔