غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے، برطانیہ

لندن۔3جون (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے ۔ العربیہ کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال دن بہ دن بد تر ہوتی جا رہی ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ فلسطینی علاقے کو فوری طور پر مزید انسانی امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے صحافیوں سے بات …

لندن۔3جون (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے ۔ العربیہ کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹامر نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال دن بہ دن بد تر ہوتی جا رہی ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے کہ فلسطینی علاقے کو فوری طور پر مزید انسانی امداد فراہم کی جائے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سےہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ہمیں بالکل واضح ہونا ہوگا کہ انسانی امداد کو جلد از جلد اور بڑی مقدار میں پہنچنا چاہیے، کیوں کہ فی الوقت جو امداد پہنچ رہی ہے وہ نا کافی ہے اور اس کمی کے باعث شدید تباہی ہو رہی ہے۔

مزید خبریں