نیب نے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ کے میزبان کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرا دی

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین نیب اور ادارے کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ کے میزبان کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرا دی ہے۔ نیب نے پیمرا میں درج کرائی گئی شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ کے …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین نیب اور ادارے کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ کے میزبان کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرا دی ہے۔ نیب نے پیمرا میں درج کرائی گئی شکایت میں موقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”کھرا سچ“ کے میزبان مبشر لقمان نے 28 جون کو رات 10 بجے سے 11 بجے کے دوران اپنے پروگرام میں چیئرمین نیب کی ذات اور نیب کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات نشر کئے، ان الزامات کا مقصد چیئرمین نیب اور ادارے کے وقار کو عوام کے سامنے مجروح کرنا ہے۔ مزید برآں نجی چینل نے نیب کا موقف نہیں لیا جو کہ پیمرا کے الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ءکی سراسر خلاف ورزی ہے۔ رپورٹر/میزبان کی یہ پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پروگرام کو نشر کرنے سے پہلے عوام کے سامنے درست معلومات اور اعداد و شمار پیش کرے اور اسے خبر کے پس منظر کی تصدیق کرنی چاہئے تاہم اس پروگرام کے میزبان نے بغیر تصدیق اور ریکارڈ کے بے بنیاد الزامات لگائے۔

Leave a Reply