مقامی صنعتوں کو مضبوط بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ، پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کی رائے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی وزیر جام کمال خان

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کو مضبوط بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کی رائے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالقیوم کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات میں پولیمر …

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کو مضبوط بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پالیسی سازی میں سٹیک ہولڈرز کی رائے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالقیوم کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات میں پولیمر اور کیمیکل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت سے صنعت کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے تعاون کی درخواست کی ۔

عبدالقیوم نے وزیر تجارت کو صنعت کو درپیش مسائل خصوصاً ٹیرف سٹرکچر اور علاقائی مسابقت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مقامی صنعتکاروں کے لیے مساوی مواقع اور پالیسی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ ملکی معیشت میں موثر کردار ادا کر سکیں۔

وفاقی وزیر جام کمال خان نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کاروبار دوست ماحول کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور کیمیکل و مینوفیکچرنگ شعبوں کی معاونت کے لیے قابل عمل حل تلاش کئے جائیں گے۔وزیر تجارت نے وفد کو یقین دلایا کہ وزارت تجارت متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالے گی جبکہ برآمدات کے فروغ اور صنعت کی مجموعی ترقی کیلئے ممکنہ آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔