دوحہ میں ہونے والے ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کر کے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ۔ 03 جون (اے پی پی):دوحہ میں منعقد ہونے والے ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کرکے کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ ائیر پورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملاخیل نے ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے تین کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز حاصلِ کئے۔رشید خان ،کاشف ریحان اور محمد اقبال نے گولڈ میڈلز حاصل کئے جبکہ …

کوئٹہ۔ 03 جون (اے پی پی):دوحہ میں منعقد ہونے والے ایشین ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کرکے کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ ائیر پورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان ملاخیل نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے تین کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز حاصلِ کئے۔رشید خان ،کاشف ریحان اور محمد اقبال نے گولڈ میڈلز حاصل کئے جبکہ عبد المالک نے برونز میڈل حاصل کیا ۔بلوچستان کے کھلاڑیوں نے 35 سال بعد ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔