برسلز۔3جون (اے پی پی):بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین کے لئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کے لئے لکسمبرگ کے مستقل مندوب نکولس میکل سے ملاقات کی۔
سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق دونوں سفیروں نے پاکستان اور لکسمبرگ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور یورپی یونین کے فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے بین الریاستی تعلقات میں بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصول کے طور پر اہمیت کا بھی اعادہ کیا۔