اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان نے جمعرات کو بھارت کے قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر راگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے نکیال سیکٹر میں سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر راگھو رام کو طلب …
بھارت کے قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فورسز کی نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) پاکستان نے جمعرات کو بھارت کے قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر راگھو رام کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے نکیال سیکٹر میں سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمشنر راگھو رام کو طلب کیا اور 28 جون کو نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار کے خلاف ہے۔ بھارتی حکام واقعہ کی تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔








