اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مچھ اور مورگند بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مچھ اور مورگند بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مچھ اور مورگند بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کا خاتمہ کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گی۔








