بلاول بھٹو نے ہر جگہ پاکستان کا بیانیہ ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش کیا ،سینیٹر شیری رحمان

نیویارک ۔3جون (اے پی پی):سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہر جگہ پاکستان کا بیانیہ ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اگر ہندوستان امن چاہتا ہے تو اپنا رویہ تبدیل کرے اور پاکستان سےبات کرے۔منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت …

نیویارک ۔3جون (اے پی پی):سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہر جگہ پاکستان کا بیانیہ ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اگر ہندوستان امن چاہتا ہے تو اپنا رویہ تبدیل کرے اور پاکستان سےبات کرے۔منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کا بیانیہ اس وقت ہر جگہ اور ہر ملاقات میں قبول ہو رہا ہے۔ پاکستان کے بیانیے کیلئے نئی جگہ بنتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ کے دوران جو سٹرٹیجک میچورٹی کےدروازے کھلے وہ اب اور بھی کھل رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدہ اورکشمیر سمیت متعدد اہم موضوعات پر بات کی ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ہم دیرپا امن کے خواہاں ہیں تو کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا

،انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے پر چیئرمین بلاول بھٹو نے بات آگے بڑھائی ہے،جتنے بھی عالمی قوانین ہیں ان کو بھی مودی حکومت نے یکطرفہ طور معطل کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جنگ ہندوستان کیلیےایک مستقل محاذ بن گیا ہے،اگر ہندوستان امن چاہتا ہے تو اپنا رویہ تبدیل کرے اور بات کرے۔

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی دہشتگرد ی کا ہی نشانہ بنی،شیری رحمان نے کہا کہ ہم تو دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانیاں دے چکے ہیں لیکن بھارت بہتان لگا کر خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے،بھارت جنگجو ریاست بنتا جا رہا ہے ۔

مزید خبریں