انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ ، فیصل آباد اور چنیوٹ کی ٹیموں کی فتوحات

فیصل آباد۔ 03 جون (اے پی پی):ا نٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کیں۔ ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 52/42 پوائنٹس سے شکست دے دی، ایونٹ کے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ …

فیصل آباد۔ 03 جون (اے پی پی):ا نٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیموں نے فتوحات حاصل کیں۔ ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 52/42 پوائنٹس سے شکست دے دی، ایونٹ کے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جھنگ کی ٹیم کواعصاب شکن مقابلے کے بعد32/31 پوائنٹس سے زیر کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنماچوہدری فقیر حسین ڈوگر، میاں عبدالمنان، خواجہ محمد اسلام تھے جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،سابق سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نزیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز ساجدہ لطیف،محمد جمیل،پروینشل کوچ زرینہ وقار اور تحصیل سپورٹس افسران و فیصل آباد ہاکی ایسوسی ایشن اور کبڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔